جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پشاور ، عمران خان اوپرویز خٹک نے بازوں(شاہینوں) کو آزاد کرکے واپس فضا میں چھوڑ دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر پکڑے گئے اعلیٰ اور نایاب نسل کے دس قیمتی بازوں(شاہینوں) کو آزاد کرکے واپس فضا میں چھوڑ دیا ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ کی اس کامیاب کوشش پر محکمہ جنگلی حیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اُنہوں نے کہاکہ اس طرح کی کامیاب کوششوں سے قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کو محفوظ بنانے کیلئے خیبرپختونخوا کی موجودہ

ایان علی کو کل تحفے تحفائف دینے والے باباجی پھر عدالت پہنچ گئے۔ ایان علی کو گلے سے لگایا اورگلے میں ہار پہنادیا

حکومت کے عزم اور اقدامات کو تقویت ملے گی محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پکڑے گئے بازوںکو منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور کے سبزہ زار سے فضا میں چھوڑ کر آزاد کیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین،صوبائی وزراءمحمد عاطف خان، شہرام خان ترکئی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات و جنگلی حیات اشتیاق ارمڑ،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، چیف سیکرٹری امجد علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر حماد آغا،سیکرٹری ماحولیات نذر حسین شاہ اور محکمہ وائلڈ لائف کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے فضا میں چھوڑے گئے نایاب نسل کے قیمتی چرخ شاہین(سکیر فالکن) بنوں اور پشاور میں محکمہ وائلڈ لائف کی سمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران گزشتہ 28 اکتوبر اور یکم نومبر کو برآمد کرکے ضبط کئے گئے تھے عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس امر پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ نے کروڑوں روپے مالیت کے نایاب شاہین برآمد کرکے انہیں ایمانداری کے ساتھ اُن کی دُنیا میں واپس چھوڑ دیا جس سے ان نایاب پرندوں کی نسل اور قدرتی ماحول کے حسن میں اضافہ ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…