جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں نظر انداز لیگی کارکنوں نے فارورڈ بلاک بنانے کی دھمکی دیدی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر لیگی نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کرکے سفارشیوں اور من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر لیگی کارکنوں نے فارورڈ بلاک بنانے کی دھمکی دیدی ہے ،اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل کو درجنوں شکائتی درخواستیں وصول ہو گئی ہیں ۔آن لائن ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر کارکنوں کو ٹکٹ دینے کے لیے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کا انچارج رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو بنایا گیا تھا ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جب اپنے من پسند افراد کو ٹکٹ دینا شروع کیا تو اس وقت لیگی کارکنوں نے شور شرابا کے علاوہ اپنے متعلقہ فورم پر شکایت بھی کی تھی تاہم اس پر عمل درآمدنہ سکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ اسلام آباد کے سیکرٹری کو درجنوں ایسی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں ایک فارورڈ بلاک بنانے کی بھی دھمکی دی گئی ہے تاہم سیکرٹری شجاع نے ذاتی طور پر دن رات کوششیں شروع کر دی ہیں کہ الیکشن کے موقع پر کوئی پھوٹ نہ پڑے تاہم ذرائع کے مطابق بہت جلد فارورڈ بلاک کے اعلان کے لیے طبل بجا دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…