کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے صدر مقام اورملک کے بڑے شہر کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے عوام کو تین ماہ کی مہلت دیدی گئی ہے ۔ کراچی میں دودن کے دوران وہیکل لائسنس کی تین برانچز پر عوام کا ہجوم رہا جس سے لائسنس برانچز کا عملہ بھی پریشان ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک ماہ کی مہلت میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ تین ماہ بعد ٹریفک پولیس مہم کا دوبارہ آغاز کریگی جس کے تحت ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور گرفتاریوں کا سامنا ہوگا۔