مانچسٹر(نیوز ڈیسک)ریہام خان نے کہا ہے کرکٹ میں آپ چھکا تو مارلیں گے ،بات تب ہے جب آپ طویل پارٹنرشپ قائم کریں اور سنچری پوری کریں ، اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو خواتین کی عزت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقدہ میڈیا کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ریہام خان کا کہنا تھا کہ ایک عورت پر کیچڑ اچھالنا مناسب نہیں۔تبدیلی چاہتے ہیں تو خواتین کا احترام کریں، خواتین کے بارے میں غلط خبریں شائع ہونے کے بعد ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے ، خبر کو خبر کے طور پر لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنی چاہئے،پاکستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ریہام خان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی مرضی سے گئی تھی اور اپنی مرضی سے واپس آئی۔















































