اسلام آباد(نیوزڈیسک) شفاف بلدیاتی انتخابات کے دعوؤں کو زور کا جھٹکا ۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے رات کے اندھیرے میں انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا شور مچا دیا ۔ کہتے ہیں ان کے جیتے ہوئے بھائی کو ملی بھگت سے ہرایا گیا۔ پانی و بجلی کے وزیر مملکت کی اپنے والد چوہدری شیر علی کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیشی پر میڈیا کے سامنے بھی اپنی صفائی دی ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کی نفی بھی کر ڈالی۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں عابد شیر علی ، ان کے والد ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے چار نومبر کو تحریری جواب طلب کر لیا۔