گجرانوالہ(نیوزڈیسک)گجرانوالہ میں عدالت نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ناصر چیمہ کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ،ناصر چیمہ پر سیاسی مخالفین پر فائرنگ کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔تھانہ احمدنگر پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی ناصر چیمہ کو گرفتار کر کے سول جج کی عدالت میں پیش کیا ۔ان کے وکیل نے ضمانت کی درخواست بھی عدالت میں دائر کی ۔ سول جج نے ناصر چیمہ کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ ناصر چیمہ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ان کا بیٹا یونین کونسل نمبر 15سے چیئر مین کا امیدوار ہے، مخالفین جھو ٹے مقدمات میں پھنسا کر اسے الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔