بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مری معاہدہ ختم ہونے میں صرف 30دن باقی رہ گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک) مری معاہدہ ختم ہونے میں صرف 30دن باقی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مری معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں نیشنل پارٹی کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ڈھائی سال چار دسمبر کو پورے کرینگے جبکہ معاہدے کے تحت مسلم لیگ ن کے نئے قائد اعوان پانچ دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے ۔ا س طرح بلوچستان کی مخلوط حکومت جس میں نیشنل پارٹی پشتونخواءملی عوامی پارٹی مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق شامل ہیں اپنی دھائی سالہ مدت پوری کرنے کے بعد یادگاریں چھوڑ کر چلے جائینگے اور انکی جگہ مسلم لیگ ن کے نئے قائد ایوان حلف اٹھائینگے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کرینگے نئے سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا اس بارے میں صلاح ومشورہ جاری ہے مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالکریم نوشیر وانی نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم اسمبلی کی رکنیت ابھی تک برقرار ہے مسلم لیگ ق کے پانچ ارکان اسمبلی میں ہیں انکے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن شیخ جعفر خان مندوخیل ہے صوبے میں دسمبر میںجب نئی حکومت تشکیل پائے گی تو بعض وزراءکے محکمے بھی تبدیل کئے جائینگے اور بیو روکریسی میں بھی تبدیلیا ں کی جائینگی کیونکہ بہت سے سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ آفیسران گزشتہ ڈھائی سال سے ایک ہی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں درپردہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکا کہ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی جنہوںنے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اب وہ کس جماعت شامل ہونگے ان سے بہت سی سیاسی جماعتوں کے رابطے ہیں جو انکو اپنی پارٹی میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…