لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے جرائم پیشہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے باوجود کونسلر منتخب ہونے والے کو اپنا کارکن ماننے سے انکار کر تے ہوہے کہا ہے کہ مسجد انتظامیہ کمیٹی اور معززین علاقہ کی سفارش پر (ن) لیگ کا ٹکٹ دیا ،آئندہ تمام چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی سکروٹنی کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے یونین کونسل 124کی وارڈ نمبر 6سے شیر کے نشان پر منتخب کونسلر نوید طاہر کو ڈکیتی کی وارداتوں کے الزام میںحراست میں لے رکھا ہے ۔اس حوالے سے (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کا کہنا ہے کہ نوید طاہر (ن) لیگ کا کارکن نہیں بلکہ مسجد انتظامیہ کمیٹی اور معززین علاقہ کی سفارش پر اسے ٹکٹ دیا گیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ نوید طاہر کے فارم پر بھی پی ٹی آئی درج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی سکروٹنی کی جائے گی او ر مشکوک سر گرمیوںاور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی ۔