لاہور(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو نے نیشنل فرٹیلائزر کے سابق جنرل مینیجر کامران سعید کو ایک ارب 60کروڑ کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ،آج نیب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ نیب نے نیشنل فرٹیلائزر میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اسی سلسلہ میں چند روز قبل نیشنل فرٹیلائزر کے اعلیٰ افسران سمیت 9ملازمین کو تحقیقات کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب لاہور نے گزشتہ روز نیشنل فرٹیلائزر کے سابق جنرل مینیجر کامران سعید کو کھاد کی مارکیٹنگ کے عمل میں ایک ارب 60کروڑ کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور انہیں آج بدھ کے روز نیب عدالت میںپیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔ کامران سعید ان دنوں ہیڈ آف ٹرانسپورٹ ڈویژن ریلوے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔