ملتان (نیوزڈیسک)ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز نے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا ور دھرنا دیا۔اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں ملتان سے ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں سے زیادتی کی گئی ہے۔ان کا مطالبہ تھا کہاکہ اگر کارکنوں کو میرٹ پر ٹکٹیں نہیں دی گئیں تو احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں اقربا پروری کی گئی ہے۔ اس موقع پر کئی خواتین جذباتی ہو گئیں اور سڑک پر لیٹ کر نعرے بازی کرتی رہیں۔