لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود احمد خان نے کہاہے کہ بہاﺅالدین ذکریایونیورسٹی ملتان کے لاہورکیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اورطلباءکی کلاسزشیڈول کے مطابق ہورہی ہیں ۔رانامشہود احمد خان نے ان خیالات کااظہاریونیورسٹی کے طلباءکے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرتعلم رانامشہودکاکہناتھاکہ بہاﺅالدین ذکریایونیورسٹی ملتان میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات ہورہی ہیںلیکن یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن کالاہورکیمپس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اس کے یونیورسٹی کے اب تک 11کیمپس بن چکے ہیں لیکن بہاﺅالدین ذکریایونیورسٹی ملتان لاہورکاکیمپس منظورشدہ ہے اس معاملے میں طلباءکوکسی طرح سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس کیمپس کے معاملات پرنظررکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوطلباءاس کیمپس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کوڈگری ضرورملے گی اورحکومت کسی بھی طالب علم کاتعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دے گی کیونکہ یہ حکومت کافرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک لاہورکیمپس میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی میں کوئی تعطل آنے کامعاملہ سامنے نہیں آیاہے ۔