لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدوار ریاض الحق جج کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریاض الحق جج نے چودھری سرور سے ملاقات کی۔ چودھری سرور نے ریاض الحق کو ڈپٹی آرگنائزر پنجاب اور کور کمیٹی کا ممبر بنانے کی پیشکش کی۔ ریاض الحق حتمی فیصلے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے بھی ریاض الحق جج سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ریاض الحق کو ناشتے کی دعوت دی ہے۔