پشاور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ایک صحافی کی طرف سے ریحام خان کے بارے میں نامناسب سوال پوچھنے پر غصے میں آگئے اور اس صحافی کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پوچھنے پر شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تہذیب ہوتی ہے میں یہاں پر ہسپتالوں سے متعلق بات کرنے آیا ہوں کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں اس لئے ااپ ذاتی سوال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر میں جھانکنے والوں کو شرم آنی چاہئے آپ نے اپنی اصلیت بتا دیااس کے بعد انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس ختم کردی