اسلام آباد(نیوزڈیسک) ویڈیو گیمز بنانے والی امریکی کمپنی ”ایکٹیویژن بلزرڈ” نے معروف موبائل گیم کینڈی کرش ساگا بنانے والی کمپنی”کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ” کو 5.9 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ”کال آف ڈیوٹی” جیسی ویڈیو گیمز بنانے والی ایکٹیویژن بلزرڈ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ کنگ انٹرٹینمنٹ کے انضمام سے ایکٹیویژن بلزرڈ ایک بڑا انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک بن جائے گا اور اس کے دنیا کے 196 ممالک میں مجموعی طور پر فعال صارفین کی ماہانہ تعداد 50 کروڑ سے زائد ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کینڈی کرش کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کی سب سے زیادہ معروف موبائل گیم ہے اور ایکٹیویژن بلزرڈ کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کو 5.9 ارب ڈالر میں خریدے گی۔امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کو خریدنے کے بعد جلد ہی صارفین کے لئے ایسی بہت سی نئی چیزیں سامنے لے کر آئیںگے