گجرات ،فیصل آباد(آن لائن ) قسمت کی دیوی کی مہربانی بلدیاتی انتخابات میں گجرات سے مسلم لیگ (ن ) اور فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیداور ٹاس جیت کر کونسلر بن گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز گجرات کی یونین کونسل 69کی وارڈ نمبر 4میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان ووٹ مساوی ہونے پر بار بار گنتی کے بعد دونوں امیداوروں کی رضامندی کے بعد ریٹرننگ آفیسر کی تجویز پر ٹاس کرائی گئے جو مسلم لیگ ن کے امیدوار مظہر اقبال نے جیت لی اور وہ یوسی 69سے کی وارڈ 4سے کونسلر منتخب ہوگئے دوسری جانب فیصل آباد کی یونین کونسل 144 کی وارڈ نمبر2میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ووٹ مساوی ہوئے ہیں اور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں تین مرتبہ ووٹوں کی گنتی کی گئی تاہم ووٹ بدستور برابر رہے جس پر دونوں امیدواروں کی رضامندی سے فیصلہ ٹاس کے زریعے کیا گیا ,ریٹرننگ آفیسر نے 4مرتبہ ٹاس کرانے کا فیصلہ کیا اور چاروں مرتبہ پی ٹی آئی کے امیداور نے ٹاس جیت لی اور یونین کونسل 144سے امیداور ٹاس جیت کر کونسلر بن گئے ۔