اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے لندن میں صحافیوںسے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان سے متعلق نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لندن میں صحافیوں اور میڈیا ہاو¿سز سے رابطے کر رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو¿لر سرفراز نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان انٹرویو دینے اور اپنی یادداشتوں کے لیے دس لاکھ پاو¿نڈز بھی مانگ رہی ہیں۔ریحام خان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان سے ہونے والے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ ریحام کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو سینیٹر بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔