لاہور(آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میںعوام کے اندھے اعتماد کی ایک اور انوکھی مثال پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں دیکھنے کو ملی جب پولیس کی زیر حراست ڈکیتی کا ملزم جیل میں بیٹھے بیٹھے ہی جنرل کونسلر کا الیکشن جیت گیا . تفصیلات کے مطابق ملزم طاہر نوید نے یو سی 124، وارڈ نمبر 6 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کا الیکشن لڑا اور اویس کے مد مقابل 328 ووٹ حاصل کر کے الیکشن جیت لیا.ملز م طاہر نوید کا جنرل کونسلر منتخب ہونا صوبائی الیکشن کمیشن کے لیے سوالیہ نشان ہے۔