پشاور(آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کی ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری ،جعلی سکیموں میں کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث گریڈ19 کے2 افسران سمیت9سرکاری افسروں اور ایک کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا اور عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پیپلز ورک پروگرام کے تحت جاری تورغر کے علاقے میں جاری جعلی سکیموں میں کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 گریڈ19 کے افسران سمیت9 سرکاری افسروں کو حراست میں لے لیا ہے ،حراست میں لئے گئے افراد میں ایک کنڈیکٹر بھی شامل ہیں ،رپورٹ کے مطابق نیب نے عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر کے جیل بھجوا دیا ہے اور ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،دوسری جانب نیب کے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن نوید حیدر نے بتایا کہ ملزمان کو کافی مضبوط شواہد اور ثبوتوں کی بناءپر گرفتار کیا ہے ،گرفتار ہونے والے ملزمان نے مانسہرہ اور تورغر کے علاقوں میں جعلی سکیموں کے ذریعے 60 ملین روپے غبن کئے ہیں ،انہوں نے مزید بتایا کہ ان جعلی سکیموں میں کرپشن کرنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے رہنما بھی شامل ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد مزید گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیں گی۔