جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شوگرکی مقدار چیک کرنے والا سیمی آٹومیٹک پمپ تیار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
A diabetic tests his blood sugar level in Vienna November 13, 2012. Picture taken November 13. REUTERS/Heinz-Peter Bader (AUSTRIA - Tags: HEALTH) - RTR3FFSV
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار شوگر کے مریضوں کوجسم میں انسولین کی کمی اورخون میں شوگرکی مقدار چیک کرنے والا سیمی آٹومیٹک پمپ تیار کر لیا گیا ہے جو 14نومبر کو ذیابیطس کے بارے میں عالمی دن کے موقع پر متعارف کرایاجائے گا۔نیم خودکار پمپ 24 گھنٹے خون میں شوگرکی مقدارکو چیک کرکے ضرورت کے مطابق جسم میں انسولین منتقل کرے گا، پمپ چھوٹی ڈیوائس کی طرز پر بنایاگیا ہے جو متاثرہ افرادکے پیٹ کے نیچے لگائی جائے گی جس کا سائز چھوٹے موبائل فون جتنا ہوگا ڈیوائس پمپ کے کینولاکو پیٹ میں لگایا جائے گا یہ بات ماہر ذیابیطس اور سرسید کالج کے پروفیسر زمان شیخ نے بتائی انھوں نے کہاکہ14 نومبرکو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر خودکار پمپ متعارف کرایا جائے گا۔خودکار پمپ امریکا سمیت کئی ممالک میں استعمال کیا جارہا ہے جو بین الاقوامی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شدہ ہے انھوں نے کہا کہ نیم خودکار پمپ کی کینولا (سوئی) پیٹ کے نچلے حصے میں لگائی جاتی ہے اور چند ہفتوں بعد کینولا تبدیل کیا جاتا ہے، انسولین ختم ہونے کی صورت میں پمپ میں مزید انسولین ڈالی جاسکتی ہے۔نیم خودکار انسولین پمپ کے متعارف ہونے سے ذیابیطس کے مریضوںکو علاج میں آسانی ہوگی، مریض 24 گھنٹے اپنی شوگر اورانسولین خود مانیٹرکرسکیںِ گے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس ہولناک صورت اختیارکررہا ہے،، کم عمر بچوں میں موٹاپا خطرناک قرار دیتے ہوئے انھوں نے والدین سے کہاکہ وہ بچوں کو فاسٹ فوڈ، سافٹ ڈرنکس سے پرہیزکرائیں اور ایسے افراد جنھیں شوگر کا موروثی مرض ہو وہ اپنے بچوںکو بہت زیادہ احتیاط کرائیں۔موٹاپے کے شکار بچوںکو ورزش اور چہل قدمی کرائی جائے اور انھیں گھرکے پکے کھانے کھلائے جائیں، فاسٹ فوڈ بچوں کو مزید موٹاپے کا شکار کردیتے ، بچوں کو مرغن اور تلی ہوئی اشیا کھلانے سے بچے کم عمری میں موٹاپے اور ذیابیطس کا شکار ہورہے ہیں ، ذیابیطس کا مرض بنیائی،گردے اور امراض قلب کے امراض کا بھی باعث بنتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…