اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد فیس بک نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے حقیقی نام کے بجائے اپنی عرفیت استعمال کرنے کی اجازت دے دی تاہم آپ کو ایسا کرنے کے لیے فیس بک کو وضاحت پیش کرنا پڑے گی۔سوشل نیٹ ورک کی جانب سے جمعے کے روز ہونے والے اعلان کے مطابق فیس بک نے کہا ہے کہ کچھ شرائط کے ساتھ فیس بک اپنی یہ پالیسی تبدیل کررہا ہے جس کے کے وہ صارفین جو اپنی حقیقی شناخت چھپانہ چاہتے ہیں، ایسا کرسکیں گے۔فیس بک کے آغاز سے ہی اس پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ سالوں میں تنقید شدت اختیار کرگئی۔متعدد کمیونٹیز مثلا مقامی امریکی حراساں کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر اس پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔تاہم ایسا کرنے کے لیے سوشل نیٹ ورک کو یہ وضاحت پیش کرنا پڑے گی کہ آپ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں۔فیس بک کے گروتھ وی پی الیکس شلٹس نے اعلان کیا کہ ‘اس سے ہمیں یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ لوگ اپنی شناخت کیوں چھپانہ چاہتے ہیں اور پھر اسی حساب سے ہم مستقبل کی تبدیلیاں بھی عمل میں لائیں گے۔فیس بک ان تبدیلیوں میں دسمبر تک عمل درآمد کردے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں