جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

روزانہ5 گھنٹے نوجوان طبقہ سمارٹ فون پر صرف کرتا ہے،تحقیق

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
C54C4R Close-up of a little girl using a mobile phone outdoors
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جدید اور ترقی یافتہ ممالک کے افراد روزانہ 5 گھنٹے اسمارٹ فون کو دیکھتے ہیں اور اس میں ایک تہائی اپنا پورا دن گزار دیتے ہیں۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف نوٹنگھم نے 18 سے 33 سال کے 23 افراد کے فون میں ایک ایپ لگا کر ان کے معمولات نوٹ کیے تو معلوم ہوا کہ ہر10 منٹ بعد لوگ فون دیکھتے ہیں اور دن میں 85 مرتبہ اپنا فون چیک کرتے ہیں۔ایپ نے ہر بار یہ بھی نوٹ کیا کہ فون دیکھتے ہوئے کتنا وقت گزارا گیا اور نوٹ کیا گیا کہ لوگ بار بار سمارٹ فون دیکھتے ہیں لیکن کم ترین وقفے کے لیے جو 30 سیکنڈ تک محدود رہتا ہے۔ اس چھوٹی لیکن اہم سٹڈی کے مرکزی مصنف نے اپنی تحقیقات کی تفصیل کرتے ہوئے بتایا کہ ایک جانب تو ہم نے وقت نوٹ کرنے کی ایپ اسمارٹ فون میں شامل کی تو دوسری جانب خود رضاکاروں کو بھی وقت صرف کرنے کے بارے میں نوٹ کرنے کو کہا۔ رپورٹ کے مطابق رات اور صبح کے مقابلے میں دوپہر اور شام کو فون پر ذیادہ وقت گزارا جاتا ہے۔اس مطالعے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 56 فیصد آبادی کے پاس اسمارٹ فون ہیں جب کہ 2018 تک 69 فیصد آبادی کے پاس سمارٹ فون ہوں گے۔ اسی طرح امریکا میں کیریئر کی ایک مشہور ویب سائٹ ’کیریئر بلڈر‘ کے مطابق امریکا میں 25 فیصد ملازمین روزانہ ایک گھنٹہ ذاتی فون ، ای میلز اور ٹیکسٹ میں ضائع کرتے ہیں جو بہت خطرناک عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…