جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جدید اور ترقی یافتہ ممالک کے افراد روزانہ 5 گھنٹے اسمارٹ فون کو دیکھتے اور اس میں ایک تہائی دن گزار دیتے ہیں‘ رپورٹ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)جدید اور ترقی یافتہ ممالک کے افراد روزانہ 5 گھنٹے اسمارٹ فون کو دیکھتے ہیں اور اس میں ایک تہائی اپنا پورا دن گزار دیتے ہیں۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف نوٹنگھم نے 18 سے 33 سال کے 23 افراد کے فون میں ایک ایپ لگا کر ان کے معمولات نوٹ کیے تو معلوم ہوا کہ ہر10 منٹ بعد لوگ فون دیکھتے ہیں اور دن میں 85 مرتبہ اپنا فون چیک کرتے ہیں۔ایپ نے ہر بار یہ بھی نوٹ کیا کہ فون دیکھتے ہوئے کتنا وقت گزارا گیا اور نوٹ کیا گیا کہ لوگ بار بار اسمارٹ فون دیکھتے ہیں لیکن کم ترین وقفے کے لیے جو 30 سیکنڈ تک محدود رہتا ہے۔ اس چھوٹی لیکن اہم اسٹڈی کے مرکزی مصنف نے اپنی تحقیقات کی تفصیل کرتے ہوئے بتایا کہ ایک جانب تو ہم نے وقت نوٹ کرنے کی ایپ اسمارٹ فون میں شامل کی تو دوسری جانب خود رضاکاروں کو بھی وقت صرف کرنے کے بارے میں نوٹ کرنے کو کہا۔ رپورٹ کے مطابق رات اور صبح کے مقابلے میں دوپہر اور شام کو فون پر ذیادہ وقت گزارا جاتا ہے۔اس مطالعے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 56 فیصد آبادی کے پاس اسمارٹ فون ہیں جب کہ 2018 تک 69 فیصد آبادی کے پاس اسمارٹ فون ہوں گے۔ اسی طرح امریکا میں کیریئر کی ایک مشہور ویب سائٹ کیریئر بلڈر کے مطابق امریکا میں 25 فیصد ملازمین روزانہ ایک گھنٹہ ذاتی فون ، ای میلز اور ٹیکسٹ میں ضائع کرتے ہیں جو بہت خطرناک عمل ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…