اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی وی حملہ کیس , 17 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری , آئندہ سماعت پر پیش کر نے کا حکم

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارلیمنٹ ہاو س اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔گذشتہ برس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات کچھ دیر کےلئے معطل ہوگئی تھیں۔حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریباً 103 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ضمانت پر رہائی پانے والے 86 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جنھیں دھرنوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف ایک بار پھر مقدمہ نمبر 182 کا چالان پیش نہ کیا جاسکاجبکہ سرکاری وکیل بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے مقدمے میں غیرحاضر 17 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاو ¿س، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ئے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…