لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران تمام ریاستی مشینری مسلم لیگ (ن) کی حمایت کررہی تھی جب کہ ہم نے سنا ہے کہ 13 سال کے بچوں نے بھی ووٹ ڈالے ہیں اور یہ دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ عملہ (ن) لیگ کے ساتھ کام کرتا رہا اور یہی نہیں پولیس بھی تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف تھی جب کہ پولنگ اسٹیشنز سے تمام لوگوں کو باہر نکال کر دھاندلی کی گئی۔