لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے 12 اضلاع میں ضابطہ فوجداری 1898زیردفعہ (6)144 انتخابی فتح منانے کے لئے ریلیاں اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔جبکہ ضابطہ فوجداری 1898زیردفعہ (6)144 اسلحہ کی نمائش ‘ اسلحہ لے کر چلنے اور ہوائی فائرنگ پر بھی عائد پابندی پر تین دن کی توسیع کر دی گئی ۔ پابندی کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا۔ سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ میجر (ر) اعظم سلمان خان کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 4 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔ پابندی کا اطلاق پنجاب میں بلدیاتی انتخاات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔