اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ماہرین کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہرادارے میں موجود چندانتہائی سست ملازمین کمپنی کے لئے درحقیقت انتہائی کارآمد ہوتے ہیں۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہرادارے میں کچھ نہ کچھ سست ملازم ہوتے ہیں جن سے باقی ملازم بھی نالاں ہوتے ہیں لیکن نئی تحقیق کا کہنا ہے کہ سست ملازم ہی کمپنی کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتے ہیں کہ ان کے پاس مشکل سے مشکل کام کرنے کا بھی بہترین طریقہ موجود ہوتا ہے۔سست ملازمین جب فارغ بیٹھے ہوں تو وہ فارغ اس لئے بیٹھتے ہیں کہ وہ کام کرنے کا کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈ چکے ہوتے ہیں جس سے کمپنی کا بہت وقت بچ جاتا ہے۔ بس اب کرنا یہ ہے کہ ان کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی افراد کو بھی بتایا جائے۔سست ملازمین جب بور ہوں اگر وہ بوریت کا شکار ہوں تو جان لیں کہ وہ کسی گہری سوچ میں ہے لہٰذا انہیں ایسا کام دیں کہ نہ صرف ان کی بوریت دور ہوجائے بلکہ کمپنی کو بھی فائدہ ہوجائے۔ جب وہ مزید سست نظر آئیں ایسی صورت میں انہیں مزید ایسے کام دیں جن میں مزہ ہو، جن کو کرنے سے انہیں کسی مہم کا حصہ بننا پڑے یقین جانئے کہ اس طرح انہیں کام کا بہت مزہ آئے گا۔جب وہ دن میں کچھ نہ کریں تو ان کے لئے ایسے کام ڈھونڈیں جن سے انہیں احساس ہو کہ وہ کمپنی کا اہم حصہ ہیں اور ان کے کام سے کمپنی کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ایک بات دھیان میں رکھیں کہ یہاں ہم ایسے ملازمین کی بات کررہے ہیں جو بہت اچھا کام کرسکتے ہیں لیکن اپنی سست طبیعت کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے۔ ایسے ملازمین جن کی کارکردگی باوجود کوشش کے بہترنہ ہورہی ہو ان کے لئے یہ نسخے کام نہیں کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں