لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ضلع قصور کے آزاد جیتنے والے چیئرمینوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے آزاد جیتنے والے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ارکان سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ضلع کونسل کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کریں گے