پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پرمنشیات فروشی کے الزام میں 150غیرملکی ڈی پورٹ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزدیسک )وفاقی وزیرداخلہ نے ایک اورلعنت کوختم کرنے کاعزم کرلیا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن کی خصوصی ہدایات پراے این ایف حکام نے پاکستان کے منشیات اوردیگرسرگرمیوں میں ملوث افرادکوڈی پورٹ کرنے کاسلسلہ شروع کردیاہے ۔ وزیرداخلہ کے ان احکامات کی روشنی میں ایک سال میں ڈیڑھ سوغیرملکیوں کواسلام آباد سے ڈی پورٹ کیاگیا ہے جس میں وسطی ایشیائی ریاستوںکی 50 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادائیرپورٹ پردو درجن سے زائد غیرملکیوں کو منشیات اسمگل کے الزام میں گرفتار کر کے نارکو ٹیکس کے تھانوں میں انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے جن میں نائیجیریا اور افریقی ریاستوں کے شہری شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے ہیں ان کے پکڑے گئے شہریوںکو ڈی پورٹ کر کے واپس بھجوایا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایایہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سخت نوٹس کے نتیجے میں وسطی ایشیائی ریاستوں سے وزٹ ویزوں پرپاکستا ن آکرجسم فروشی کر نے والی 35 سے زائد خواتین کو ایک وقت میں پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا جب کہ 15 خواتین کو اس کے بعد اپنے ملکوں کے حوالے کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…