لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے 12اضلاع اور خصوصی طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور کی 274نشتوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں نے اپنے ساتھ ملانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے رابطہ کرکے ان کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اور سابق میئر لاہور خواجہ احمد حسان ، یاسمین سوہل ، چوہدری شہباز اور عمران نذیر شامل ہیں جبکہ دوسری طرف ان اضلاح میں آزاد امیدواروں کی ہمدردیاں لینے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی رابطے کیے ہیں آزاد امیدواروں نے تاحال کو ئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔