مظفر گڑھ (آن لائن ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار چینی لڑ کی مظفر گڑھ کے آمین نامی نوجوان کی تلاش میں مظفر گڑھ پہنچ گئی ،لڑکا علاقے سے فرار ہو گیا پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیاہے اور جلد دوبارہ چینی سفارتخانے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی باشندی اپنی لو سٹوری کی ہیپی اینڈنگ کی تلاش میں گزشتہ روز دوسری بار مظفر گڑھ پہنچی ہے تاہم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق چینی باشندی میڈیکل کالج میں مظفر گھڑ کے علی پور کے رہائشی محمد آمین کی کلاس فیلو تھی جہاں دنوں میں دوستی ہو گئی اور لڑکے نے شادی کرنے کا وعدہ کیا تاہم لڑکے نے شادی سے انکار کر دیا جس پر اسکی محبت میںگرفتار لڑکی چین سے پاکستان پہنچ گئی ۔چینی لڑکی 20روز قبل بھی مظفر گڑھ آئی تھی تاہم پولیس نے گرفتار کر کے چینی سفارتخانے کے حوالے کر دیا تھا جہاں سفارتخانے نے لڑکی کو چین بھیجنے کی کوشش کی تاہم لڑکی دوسری بار مظفر گڑھ پہنچ گئی ہے پولیس کے مطابق محمد آمین مظفر گڑھ موضع علی پور کا رہائشی ہے جب اس کے ورثاءسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا ہے کہ محمد آمین 1ماہ قبل سے گھر والوں سے رابطے میں نہیں اور نہ ہی مظر گڑھ آیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا موجود ہوتا تو چینی لڑکی کی کچھ مدد کی جاسکتی تھی تاہم لڑکے کی موجودگی کے باعث کو ئی مدد ممکن نہیں چینی باشندی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گرفتار کیا گیا اور جلد سفارتخانے کے حوالے کر دیا جائے گا ۔