اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں بھی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف ڈی ای کی باگ دوڑ مریم نواز شریف نے سنبھال لی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم این اے مریم اورنگزیب بھی اس حوالے سے پیش پیش ہیں۔ کیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ایک ٹیم بنا رہی ہیں تاکہ اس میں کسی اور کی مداخلت نہ ہو اور توقع کی جا رہی ہے ایم این اے فیصل چوہدری کو کیڈ کا وزیر مملکت برائے تعلیم مقرر کر دیا جائے گا۔ سینئر کسٹمز آفیسر محی الدین وانی کو گزشتہ ہفتے ایف ڈی ای کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا اس طرح جائنٹ سیکرٹری کو بھی ایف ڈی ای کا فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔پلان کا مقصد 21 سکولوں کی اپ گریڈیشن کرنا ہے اور ان کو ماڈل سکولوں میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سکولوں میں سہولیات کی کمی کو بھی پورا کرنا ہے۔