اسلام آباد(آن لائن)ایک سال میں ڈیڑھ سوغیرملییوں یواسلام آباد سے ڈی پورٹ ییا گیا ہے جس میں وسطی ایشیائی ریاستوں یی 50 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادائیرپورٹ پردو درجن سے زائد غیرملکیوں کو منشیات اسمگل کے الزام میں گرفتار کر کے نارکو ٹیکسکے تھانوں میں انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے جن میں نائیجیریا اور افریقی ریاستوں کے شہری شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے ہیں ان کے پکڑے گئے شہریوںکو ڈی پورٹ کر کے واپس بھجوایا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایایہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سخت نوٹس کے نتیجے میں وسطی ایشیائی ریاستوں سے وزٹ ویزوں پرپاکستا ن آکرجسم فروشی کر نے والی 35 سے زائد خواتین کو ایک وقت میں پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا جب کہ 15 خواتین کو اس کے بعد اپنے ملکوں کے حوالے کیا گیا۔