بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دہلی ایئرپورٹ پر ’پراسرار اڑن طشتریاں‘پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی،ہائی الرٹ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) دہلی ایئرپورٹ پر ’پراسرار اڑن طشتریاں‘پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی،ہائی الرٹ،بھارتی دارالحکومت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں پراسرار اڑن طشتریوں کی بار بار پرواز کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ اور رن وے کے اردگرد ایک مشکوک شے کو تین مرتبہ پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا اس کے بعد ایئرٹریفک کنٹرولر(اے ٹی سی) کے ایک ہیلی کاپٹرکو اس کے قریب لایا گیا تاہم اسے کوئی شے دکھائی نہیں دی۔ اس سے قبل منگل کو بھی اے ٹی سی نے ایک اڑتی ہوئی شے جسے ڈرون کہا جارہا ہے کو دیکھا گیا تھا تاہم اس کی تصویر یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔ اس سے قبل ایک نجی کمپنی کے پائلٹ بابو نیسور نے کہا کہ بدھ کی رات کو اس پر لیزر لائٹ ماری گئی جس سے سینکڑوں مسافروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ دہلی پولیس نے خاص قوانین کے ذریعے علاقے میں لیزرشعاعوں کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔بھارتی فضائیہ کے ایک افسر نے صبح 10 بج کر 44 منٹ پررن وے 9-27 پر اڑتی ہوئی ایک شے کو دیکھا تھا اس کے اگلے چند منٹوں میں اس نے دو مزید مشکوک اجسام کو پرواز کرتے دیکھا۔ اسی طرح اے ٹی سی کے اہلکاروں نے بھی اڑن طشتریوں اور ڈرون کو نوٹ کیا۔ان واقعات کے بعد بھارت میں انٹیلی جنس بیورو، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن حکام ، دہلی پولیس اور بھارتی فضائیہ کے حکام نے ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد حفاظتی اقدامات پر غور کیا اور ان اشیا کومارگرانے کا حکم دیا جب کہ تمام مجاز ادارے اطراف پر نظر رکھیں گے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…