لاہور(نیوز ڈیسک)ماہر علم نجوم عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ عمران خان تیسری مرتبہ گھر نہیں بسائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کے حوالے سے ماہر علم نجوم عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس خبر پر بالکل تعجب نہیں ہوا ہے۔ دونوں کی سوچ بالکل مختلف تھی اور ان کی شادی کا کامیاب ہونا ناممکن تھا۔ عالیہ نذیر نے پیشن گوئی کی ہے کہ عمران خان اب تیسری شادی نہیں کریں گے۔ عمران خان کی شادی کا زائچہ ہی نہیں ہے کہ یہ شادی کرکے کامیاب ازدواجی زندگی گزار سکیں۔