جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

اسکول میں ہزار روپے گم ہونے پر خاتون ٹیچر کی طالبات کے کپڑے اتروا کر تلاشی

datetime 17  جولائی  2026 |

جے پور (این این آئی )بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے سوائی مادھوپور میں واقع ایک گاں کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر نے ہزار روپے غائب ہونے پر مبینہ طور پر طالبات کے کپڑے اتروا کر تلاشی لی جس پر ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر نے اپنے ہزار روپے گم ہو جانے پر 9 ویں اور 11 ویں جماعت کی طالبات کی تلاشی لی اور ان کے کپڑے اتروا دئیے۔انتظامیہ نے بتایا کہ طالبات کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات سامنے آنے کے بعد والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور انہوں نے اسکول کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔ محکمہ تعلیم کی تحقیقات کے بعد ہندی کی سینئر ٹیچر سرسوتی مینا کو معطل کر دیا گیا جبکہ اسکول کی پرنسپل کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کرنے کا خط جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خاتون ٹیچر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہزار روپے غائب ہو گئے تھے جس پر طالبات سے پوچھ گچھ کی گئی، انہیں کپڑے اتارنے پر مجبور کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ایک خاتون ٹیچر ہونے کی حیثیت سے میں نے صرف طالبات سے پوچھ گچھ کرنا ہی مناسب سمجھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…