لاہور(آن لائن) یو سی 63 بلدیاتی الیکشن پریذائیڈنگ افسران کا نتائج جمع نہ کرنے پر ریٹرننگ افسران کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پریذائیڈنگ افسران نے الزام لگایا ہے کہ ہم ٹائون ہال کے باہر بیٹھے 6 گھنٹے گزر گئے ہیں جبکہ اس کے باوجود ہمارے نتائج جمع نہیں کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریٹرننگ افسران نے ہمیں سات بجے کا وقت دیا تھا لیکن وقت پر آنے کے باوجود ہمیں 6 گھنٹے گزر گئے اور ہم پریذائیڈنگ افسروں سے نتائج جمع نہیں کیا گیا اور مزید انتظار کا کہا جا رہا ہے۔