جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

‏لاہور: سوزو واٹر پارک سیل کر دیا گیا۔9سالہ بچی ڈوب کر جان بحق، بچی دبئی کی رہنے والی تھی اور والدین کی اکلوتی بیٹی تھی

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے باٹا پور میں واقع ایک نجی واٹر پارک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دبئی سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آنے والی 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی سوئمنگ پول کے اندر موجود کھلے ڈرین ہول میں گرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔پولیس کے مطابق رامین فاطمہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے واٹر پارک آئی ہوئی تھی۔ کچھ دیر بعد جب وہ اہلِ خانہ کی نظروں سے اوجھل ہوئی تو اس کی تلاش شروع کی گئی، تاہم بعد ازاں اس کی لاش سوئمنگ پول کے اندر موجود مین ہول سے برآمد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول سے پانی نکالنے کے لیے اندر ڈرین ہول بنایا گیا تھا، جس پر حفاظتی جالی موجود نہیں تھی، اور یہی غفلت حادثے کا سبب بنی۔متوفیہ کے ماموں سعد کے مطابق رامین دو برس قبل اپنے والدین کے ساتھ دبئی منتقل ہوگئی تھی اور حالیہ دنوں میں گرمیوں کی تعطیلات گزارنے اپنی نانی کے گھر مصری شاہ آئی ہوئی تھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، بچی کی لاش نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر پارک کے تین ذمہ دار افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ڈرین ہول پر حفاظتی جالی نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

واقعے میں غفلت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں واٹر پارک کے مینیجر ثناء اللہ، سکیورٹی انچارج نوید اور سی سی ٹی وی انچارج آصف شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی فرد کی غفلت یا لاپروائی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔دوسری جانب اس اندوہناک سانحے کے بعد اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں، جبکہ بچی کے والد بھی اطلاع ملنے پر دبئی سے فوری طور پر لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…