کراچی.(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین سے تحقیقات کرنے والی مشترکہ تفتیشی ٹیم سے نیب اور ایف آئی اے کےافسروں کو نکال دیا گیا ہے، جے آئی ٹی میں تبدیلی رینجرز کی درخواست پر کی گئی ہے۔رینجرز نے 10 اکتوبر کو جے آئی ٹی میں تبدیلی کے لیے حکومت کو خط لکھا تھا۔ سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق اب نیب اور ایف آئی اے کے افسران جے آئی ٹی کا حصہ نہیں رہے، جے آئی ٹی کا سربراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہوگا۔آئی ایس آئی اور ایم آئی کے میجر رینک کے افسر جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔ایس پی اسپیشل برانچ اور ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی جے آئی ٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ دو روز پہلے جاری نوٹی فکیشن میں جے آئی ٹی کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے7 دن دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی 4 ستمبر کو تشکیل دی گئی تھی۔