راولپنڈی(نیوزڈیسک)زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 30ٹن راشن، 4 ہزار خیمے، خوراک کے48 ہزار پیکٹس ،3 ہزار کمبل اور 7 ٹن ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ، چترال، شانگلا، کبل، مینگورہ اور لوئر دیر سمیت دیگر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے ریسکیو اور ریلیف کےلیے 27 پروازیں کیں ۔30 ڈسٹری بیوشن مراکز پر49 ریلیف کیمپس قائم کیےگئےہیں۔ 16 میڈیکل کیمپس میں دوہزار تین سو45 مریضوں کاعلاج کیاگیا، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کےلیے 49 واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔