کوونڈی (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کی خبر نے یورپ میں تہلکہ مچا دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان مایوسی کا شکار ہو گئے اور اوورسیز کمشنر افضال بھٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیانات نہ دینے کی تلقین کر دی۔ مسلم لیگ ن کوونڈی کے صدر راجہ علی اصغر راجہ مبارک خان نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔