فیصل آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کو اوکاڑہ میں این اے144کے ضمنی الیکشن کے بعد دوسری شکست ہوئی ہے۔فیصل آباد کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق نواز شریف سے بغاوت کرنے والے چودھری شیر علی گروپ نے میدان مار لیا۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے ہم زلف چودھری شیر علی نے نواز شریف اور شہباز شریف کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے تھے۔انہوں نے بالٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا تھا جبکہ انتخابی مہم کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ پر سنگین قسم کے الزامات بھی لگائے تھے۔ نواز شریف نے چودھری شیر علی کو منانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانے۔الیکشن کے دوران کافی کشیدگی رہی تاہم اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق عابد شیر علی گروپ کو رانا ثنااللہ کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔
رانا ثنااللہ کے امیدوار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ شیر علی گروپ کے امیدوا بالٹی کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے این اے144اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں بھی جیتنے والے امیدوار ریاض الحق جج کو ٹکٹ دینے کی ہدایت کی تھی تاہم شہباز شریف اور رانا ثنااللہ نے اس کی بجائے نااہل ہونے والے امیدوار کے بیٹے کو ٹکٹ دے دی تاہم انہیں الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصل آباد میں شیر علی گروپ نے میدان مار لیا
31
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں