فیصل آباد(نیوزڈیسک) فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنے ڈیرے پر حملے کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے فیصل آباد میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 شخص زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم اب وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈیرے پر موجود ہیں اور وہاں کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔ جبکہ دوسری جانب نجی ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے فائرنگ کا واقعہ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے کے قریب پیش آیا ہے جس میں مبشر نامی شخص جاں بحق ہوا ہے. ڈیرے پر حملہ سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فیصل آباد میں حالات شدید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی پر حملہ کیا گیا تھا۔ اب اطلاعات آئی ہیں کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر حملہ ہوا ہے جہاں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔