کراچی (نیوزڈیسک)ریحام کوطلاق،آصفہ بھٹوبھی بول پڑی. پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے کہاہے کہ عمران خان اپنی ذاتی زندگی کومیڈیامیں نہیں لاناچاہتے تھے توپھرطلاق کے معاملے کوپبلک کیوں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آصفہ بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ عمران خان کوچاہیے کہ وہ یہ معاملہ میڈیاسے چھپاتے ہوئے ریحام خان کے ساتھ مل کرکام کرتے ۔دوسری طرف شہلارضا نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراپنے پیغام میں کہاہے عمران خان کی دوسری وکٹ گرگئی ہے اورکپتان کرکٹ میں توہیٹرک نہ کرسکے اب شادیوں کی ہیٹ ٹرک کرلیں