اوکاڑہ(نیوزڈیسک)اوکاڑہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا گرفتار, زدوکوب کرنے اور بیلٹ باکس توڑنے کا الزاماوکاڑہ میں بھی بلدیاتی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیردی گئیں نہ صرف کارکن بلکہ رہنما خود میدان میں آ کر من مانیاں کرتے رہے ، تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا -یونین کونسل سترہ میں تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا کو ووٹرز کو اکسانے اور ساتھیوں کیساتھ مل کر مخالفین کے ووٹرز کو زو و کوب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ ان پر بیلٹ باکس توڑنے کا بھی الزام ہے -عینی شاہدین کے مطابق اشرف سوہنا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور پولنگ سٹیشن کے باہر انہوں نے دیگر جماعتوں کے سپورٹرز کو مارنا شروع کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے بیلٹ باکس اپنے ساتھیوں کی مدد سے اٹھا کر باہر پھینکا اور اسے ڈنڈے مار کر توڑ دیا –