لندن(نیوزڈیسک) ریحام خان کوطلاق کی باضابطہ اطلاع جمعہ کے روزبرمنگھم میں ملی ۔اسے قبل ریحام خان نے ان کے استقبال کے لئے آنے والے قریبی رشتہ داروں اوردوست احباب کوبھی عمران خان کی طرف سے ملنے کی اطلاع نہیں دی ۔ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئیں۔وہ جمعرات کی شام برمنگھم ایر پورٹ پر اتریں، قریبی رشتہ داروں و احباب نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ریحام خان ایر پورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوگئیں ۔اس وقت ان کوطلاق کے بارے میں معلوم تھالیکن جمعہ کے روزعمران خان کی طرف سے طلاق کاپیغام ٹوئیٹ کیاگیاتوانہوں نے اس کی تصدیق کی ۔