لاہور/کراچی (نیوزڈیسک)پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے . پنجاب اور سندھ کے 20 اضلاع میں آج صبح ساڑھے سات بجے سے ہی پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ ساڑھے 5 بجتے ہی ختم ہو گیا ہے . پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ باہر موجود ووٹرز کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دئے گئے ہیں. 20 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا . البتہ پولنگ کا عمل ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد میڈیا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر سکتا ہے.