چنئی۔۔۔۔پاکستانی ا ل راؤنڈر محمد حفیظ نے چنئی میں اپنے بولنگ ایکشن کا غیر ا فیشل تجزیہ کرالیا، گذشتہ روز ا ئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں انھوں نے اپنے بولنگ انداز کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ 2،3روز میں سامنے ا نے کی توقع ہے۔اس موقع پر حفیظ کی معاونت کیلیے بھارتی ا ف اسپنر روی چندرن ایشون کے کوچ سنیل سبرامنیم بھی موجود تھے، وہ کئی اسپنرز کو ایکشن بہتر بنانے میں مدد دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی ا ئی نے تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن سے درخواست کی تھی کہ وہ حفیظ کی مدد کیلئے سنیل کو بھیجیں۔ ا ل راؤنڈر کی بولنگ پر بھارت میں ہی چیمپئنز لیگ کے دوران اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد ان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا۔ انھوں نے انگلینڈ کی لفبرا یونیورسٹی میں اپنی بولنگ کا تجزیہ کرایا۔جس میں کہنی کا خم مقررہ 15ڈگری کی حد سے کہیں زیادہ نکلا جس کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے پر کام کیا، اگر چنئی میں ان کا ایکشن درست قرار پاتا ہے تو پھر ا ئی سی سی سے باضابطہ ٹیسٹ کیلیے درخواست کی جائے گی،اگر ایسا نہ ہوا تو پھر حفیظ کو اپنے ایکشن کی درستگی پر مزید کام کرنا پڑے گا، ان کی وطن واپسی جمعرات کو شیڈول ہے۔ وہ لاہور ا کر ایکشن کی بہتری پر مزید کام کریں گے۔
محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کا غیر سرکاری تجزیہ کرالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر



















































