راولپنڈی (اے این این)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج زلزلہ ذدگان کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ، اب تک پاک فوج کی جانب سے تیس ٹن راشن متاثرین زلزلہ میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔پاک فوج کی جانب سے زلزلہ ذدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مجموعی طور پر 49 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔متاثرین زلزلہ میں اب تک تیس ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ، اس کے علاوہ 4 ہزار خیمے ، تیار کھانے کے 48 ہزار پیکٹس ،3 ہزار کمبل بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے سات ٹن ادویات بھی بھجوائی گئیں۔اب تک متاثرہ علاقوں میں قائم پاک فوج کے میڈیکل کیمپس میں دو ہزار 345 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ گزشتہ چھتیس گھنٹے کے دوران پاک فوج کے میڈیکل کیمپوں میں بارہ سو مریضوں کا علاج بھی کیا گیا۔