منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر برقرار، اموات 1500 سے متجاوز

datetime 30  جون‬‮  2026 |

پیرس(این این آئی)یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے والے درجہ حرارت نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دئیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شدید ہیٹ ویو کے باعث یورپ بھر میں اب تک تقریباً 1500اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جبکہ اسپتال گرمی سے متاثرہ مریضوں سے بھر گئے ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں زیادہ تر بزرگ افراد شامل ہیں، دوسری جانب اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث 327اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ میں گرمی نے ایک صدی پرانا درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑ دیا، جبکہ سربیا میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق تقریباً 15کروڑ یورپی شہری شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں، جبکہ البانیہ میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے جھاڑیوں اور زیتون کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہیٹ ویو نے بجلی کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے اور صحت کے نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں، جبکہ سائنسدانوں نے کہا کہ انسانی سرگرمیوں سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی نے اس شدید گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…