اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام کے پرسنل اسٹاف کو بنی گالہ آنے سے روک دیا گیا ہے۔ ریحام خان کا پرسنل اسٹاف تین سے پانچ افراد پر مشتمل ہے۔ جنہیں پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بنی گالہ آنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نعیم الحق ہی نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق سے متعلق خبر میڈیا کو دی تھی اور اس کی تصدیق بھی کی تھی جس کے بعد اب ریحام کے پرسنل اسٹاف کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا ہے تاہم ریحام خان لندن میں ہی موجود ہیں۔